الال 19؍نومبر(ایس او نیوز)الال میں چل رہے ناخوشگوار واقعات میں تازہ اضافہ ہوا ہے۔ جس میں تھوکوٹو کے قریب واقع ایک گجری کی دکان میں رات کے وقت اچانک آگ لگ جانے سے دکان کے مالک کو بھاری مالی نقصان ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
چونکہ گجری کی اس دکان میں بجلی کنکشن تھا ہی نہیں اس لئے شارٹ سرکیوٹ کا کوئی سوال ہی پید ا نہیں ہوتا۔، اسی وجہ سے شبہ کیا جارہا ہے کہ ہو نہ ہو یہ شرپسندوں کی ہی کارروائی ہوگی۔دکان میں آگ نظر آتے ہی مقامی لوگوں نے آگے بڑھ کر فوری طور پر اسے بجھانے کی کوشش کی پھر وہاں پہنچنے والے فائر بریگیڈ کے عملے نے جلد ہی اس پر قابو پالیا۔ لیکن اس وقت تک دکان میں موجود سامان جل کر خاک ہوچکا تھا۔ کہاجاتا ہے کہ اتفاق سے اسی دن شام کو گجری والے اپنا بہت سار ا مال فروخت کردیا تھا ورنہ بہت ہی زیادہ خسارے کا سامنا کرنے کی نوبت آتی۔اس واقعہ کے بعد علاقے میں کشید گی پھیل گئی مگر پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں رکھا۔ آتشزنی کا معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔